ضلعی انتظامیہ مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ،کمشنر کوئٹہ ڈویژن

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ نے رکن صوبائی اسمبلی ملک نصیر احمد شاہوانی کے ہمراہ گزشتہ طوفانی بارش سے شدید متاثرہ علاقہ کلی کمالو کا تفصیلی دورہ کیا۔ علاقے میں نقصانات کا جائزہ لیا۔ منہدم مکانات اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ملاقات کی اس دوران ضلعی انتظامیہ نے فوری طور پر امدادی سامان راشن ٹینٹ اور کمبل کو مہیا کرنے کی ہدایات جاری کیے اور علاقہ مکینوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے اور انکی ہر قسم کی تعاون کے احکامات جاری کرتے ہوے کہا کہ ضلعی انتظامیہ مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ اور دن رات ہر قسم کی تعاون کے لیے کوشاں ہے ۔ ضلعی انتظامیہ اپنا کام پوری زمہ داری کے ساتھ انجام دے رہی ہے اس دوران کسی بھی کمی بیشی کو برداشت نہیں کی جاے گی مطلقہ اداروں کو دن رات عوام کو ریلیف دینے کے لیے ہدایات جاری کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے