خیرپور میں مسجد کی چھت گرنے سے 15 سیلاب متاثرین جاں بحق

خیرپور (ڈیلی گرین گوادر) خیرپور میں مسجد کی چھت گرنے سے 15 سیلاب متاثرین جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق خیرپور کے علاقے احمد پور کے قریب مسجد کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور 70 زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مسجد میں سیلاب متاثرین نے پناہ لے رکھی تھی۔متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔خیرپور سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ہے۔ بارشوں اورسیلابی ریلوں سے سیکڑوں گھر تباہ ہوگئے ہیں اور اموات ہوئی ہیں۔ متعدد علاقے اب بھی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے