بلوچستان ہائی کورٹ کا ڈی جی پی ڈی ایم اے کوعدالت میں پیش ہونے کا حکم

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان ہائی کورٹ نے صوبے کے سیلاب متاثرین کے بارے دائر ایک آئینی درخواست سماعت کے لئے منظور کر تے ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے کو آج عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ پیر کو چیف جسٹس بلو چستان ہائی کورٹ جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس سردار احمد حلیمی پر مشتمل بینچ نے آئینی درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے جواب دہندگان کو سیلاب سے متاثرین کیلئے ریلیف کی سرگرمیاں تیز کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے چیف سیکریٹری بلوچستان عبد لعزیز عقیلی، سیکرٹری ایریگیشن اور ڈی جی پی ڈی ایم اے کو آڈر کی کاپیاں تعمیل کے لئے بھجوانے کا حکم دیا ہے۔ بلوچستان ہائی کورٹ کے مطابق عدالت کو جوابدہندگان اب تک بحالی کے لئے کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کریں اور ڈی جی پی ڈی ایم اے آج صبح عدالت میں پیش ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے