بلوچستان میں حالیہ بارشوں کے دوران بڑی تعداد میں ڈیمز ٹوٹنےکی تحقیقات شروع

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان میں حالیہ بارشوں کے دوران بڑی تعداد میں ڈیمز کے ٹوٹنے کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔ وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم کے چیئرمین عبدالصبور کاکڑ نے بتایا کہ وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم نے صوبے بھر میں حالیہ بارشوں سے متعدد ڈیمز کے ٹوٹنےکی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

اس حوالے سے وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم کے ممبران کو مختلف ڈویژنز میں ڈیمز کی تحقیقات کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں، ان ممبران نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے تاہم کچھ علاقوں میں راستے بند ہونےکی وجہ سے وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کے ممبران کو ڈیمز تک پہنچنے میں دشواریوں کا سامنا ہے۔

چیئرمین وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم نے انکشاف کیا کہ حالیہ بارشوں کے دوران جو ڈیمز ٹوٹے ہیں، ان میں سے متعدد ڈیمز کی تعمیرکے حوالے سے معائنہ ٹیم حالیہ مون سون بارشوں سے قبل ہی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ حکومت کو ارسال کرچکی ہے ، ٹیم نےکئی ڈیمز کے ٹیکنیکل نقائص اور ناقص تعمیر کی نشاندہی کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے