کوئٹہ میں طوفانی بارشوں کے باعث معاملات زند گی متاثر کئی علا قوں میں کچی دیواریں منہدم

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں موسلا دھار بار ش کا سلسلہ جا ر ی رہا، شہر کے متعدد علا قے زیر آب آگئے سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی کھڑ ہو گیا، بجلی کانظام دھرم بھرم، شہریوں کے معاملات زند گی بری طرح متاثرہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو بلو چستان کے در الحکومت کوئٹہ میں وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ دن بھر جا ری رہا۔ مو سلا دھار بارشوں کے باعث کوئٹہ کا زرغون روڈ، امداد چوک،سرکی روڈ، مغربی بائی پاس، مشر قی بائی پاس،نواں کلی بائی پاس، کر خسا، رئیسانی ٹاؤن، ہزارہ ٹاؤن،جوائنٹ روڈ، سیٹلائٹ ٹاؤن، سریاب روڈ، سبزل روڈ سمیت متعدد علا قے زیر آ ب گئے۔ سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی کھڑ رہا جس کے باعث ٹریفک اور پیدل آمد ورفت یکسر طورپر معطل ہو کر رہ گئی۔کوئٹہ میں بارش کے بعد بجلی کا نظام بھی بری طرح متاثرہ رہا۔ شہر میں دن بھر بجلی غائب رہی۔بارشوں کے باعث متعدد علا قوں میں پھنسی ہو ئی گاڑیوں کو بھی پی ڈی ایم اے حکام کی جانب سے ریسکیو کر لیا گیا جبکہ کئی علا قوں میں کچی دیواریں گر نے منہدم ہو گئی تاہم کسی قسم کے جانی نقصانات کی اطلاع مو صول نہیں ہوئی۔کوئٹہ میں طوفانی بارشوں کے باعث معاملات زند گی بھی متاثرہ ہوئی، شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ آج بھی جا ری رہنے کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے