کوئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف علا قوں میں شدید بارش کا سلسلہ جا ری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف علا قوں میں شدید بارش کا سلسلہ جا ری رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتورکو بارکھان،سبی، ژوب، زیارت،پشین، موسی خیل، کوئٹہ،قلعہ سیف اللہ، ڈیرہ بگٹی،نصیر آباد، جعفر آباد،کوہلو،لورالائی،قلات اور خضدار میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جا ری رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لسبیلہ میں 41،خضدار، بارکھان میں 36، قلات میں 35، ژوب میں 24، کوئٹہ شہرمیں 18، سمنگلی میں 16، سبی میں 9ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات نے آج (پیر) کو بارکھان،سبی، ژوب، زیارت، پشین، موسی خیل، کوئٹہ، قلعہ سیف اللہ، ڈیرہ بگٹی، کوہلو اورلورالائی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے