پوری قوم آگےبڑھے اور بلوچستان کی بہنوں او ربھائیوں کی مدد کرے،عطیات دیں،صادق سنجرانی
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں سیلاب اوربارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی ہے۔ ہنگامی صورتحال کا ملکرمقابلہ کرنا ہوگا۔
ایک بیان میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے سیلاب سےمتاثرہ افراد کو فوری مددکی ضرورت ہے، پوری قوم آگےبڑھے اور بلوچستان کی بہنوں او ربھائیوں کی مدد کرے،عطیات دیں۔
سنجرانی کا کہنا تھا کہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں سیلاب اوربارشوں نےبڑے پیمانےپرتباہی پھیلائی ہے، مخیرحضرات بھی عطیات میں اپنا بھرپور کردارادا کریں۔