وزیراعلیٰ بلوچستان نے آزاد کشمیر میں پاک فوج کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے آزاد کشمیر میں پاک فوج کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں افسوسناک حادثے میں پاک فوج کے 9 جوانوں کی شہادت پر دلی دکھ ہواہے۔وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ پاک فوج کے جوانوں نے دوران ڈیوٹی حادثہ میں شہادت کا درجہ حاصل کیا۔وزیراعلیٰ نے شہداء کے خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے جبکہ انہوں نے حادثے کے زخمیوں کی جلد اور مکمل صحتیابی کی دعا کی ہے۔