مسنگ پرسن کے حوالے سے اعلی ٰاختیاراتی پارلیمانی کمیشن کے قیام کی منظوری دی گئی ہے،نور محمد دمڑ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گو ادر) وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر سینئر صوبائی وزیر نور محمد دمڑ،پارلیمانی سیکریٹری بشری رند،اراکین صوبائی اسمبلی اختر حسین لانگو اور شکیلہ نوید دہوار نے مِسنگ پرسن کے لواحقین کی جانب سے ریڈ زون پر لگائے دھرنا کیمپ کا دورہ کیا اور لواحقین سے دھرنا ختم کرنے کے حوالے سے مدلل مزکرات کئے۔سینئرصوبائی وزیر نے لواحقین کے مطالبات کے حوالے سے آگاہ کیا کہ صوبائی حکومت نے بلوچستان ہائی کورٹ کے جج پر مشتمل جوڈیشل کمیشن قائم کیا جو اپنا کام کر رہا ہے جبکہ صوبائی کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں مِسنگ پرسن کے حوالے سے اعلیٰاختیاراتی پارلیمانی کمیشن کے قیام کی منظوری دی گئی ہے جس میں حکومت اور اپوزیشن کے دو دو اراکین صوبائی اسمبلی شامل ہونگے اور کمیشن مِسنگ پرسن کے ایک ایک کیس کا جائیزہ لیکر انکی بازیابی کے لئے اقدامات اٹھائے گا وفد نے صوبے میں بارشوں کی حالیہ صورتحال اور حکومتی امدادی کاروائیوں سے متعلق بتایا کہ اس وقت تمام حکومتی مشنری صوبے کے لاکھوں متاثرین کی امداد میں مصروف عمل ہے جبکہ گزشتہ کئی روز سے دھرنے کے باعث کو ئٹہکی مصروف سڑک کے بند ہونے سے شہری مشکلات و مسائل کا شکار ہیں یہ تمام عوامل تقاضہ کرتے ہیں کہ دھرنے کے شرکاء فوری طور پر دھرنا ختم کر کے صوبے کے عوام کو ایک مثبت پیغام دیں تاہم کافی دیر جاری رہنے والے مزکرات اس وقت کامیابی حاصل نہ کرسکے جب دھرنا شرکاء نے حکومت کے خیر سگالی جزبات کو رد کرتے ہوئے دھرنا ختم کرنے سے انکار کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے