لو رالائی، کٹوی ندی میں پھنسے 3 افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا جبکہ دوافراد کوپانی بہا کرلے گئی

لورالائی (ڈیلی گرین گوادر)لو رالائی میں کٹوی ندی میں پھنسے پانچ بچوں میں سے تین کو زخمی حالت میں نکال لیا گیاجبکہ دو افراد کو پانی بہا لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اتوارکو لو رالائی میں کٹوی ندی میں پھنسے پانچ بچوں میں سے تین افراد کو زخمی حالت میں نکال کر ہسپتال منتقل کر دیاگیا جبکہ دو کو پانی بہا کر لے گئی۔ندی میں بہہ جانے والیں میں 15سالہ شاہد خان ولد داد محمد میرزئی اور 9 سالہ غفار خان ولد داد محمد میرزئی سکنہ بخاری سکیم لورالائی شامل ہیں۔لورالائی کے علاقہ چینجن گرمئی درگئی سرگڑھ میں حالیہ بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جس سے کئی مکانات گر گئے کھڑی فصلات تباہ و برباد ہوگئیں اور دو مزدور کام کرتے ہوئے چھت گرنے سے ہلاک ہوگئے ہیں۔سڑک راستے تباہ ہوگئے ہیں۔سارے ڈیم بھر گئے ہیں اور کسی بھی وقت ٹوٹ سکتے ہیں اور بہت سے جانی و مالی نقصانات کا خدشہ ہے۔عوام نے حکومت سے فی الفور کاروائی کی اپیل کی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے