قلات ، بارشوں سے پتوکی لانگو بند اور ڈھلو ڈیم ٹوٹ گیا،مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اپنی جانیں بچائیں

قلات(ڈیلی گرین گوادر) قلات میں شدید بارشوں سے پتوکی لانگو بند اور ڈھلو ڈیم ٹوٹ گیا،بندے کے ٹوٹنے سے ایک درجن کے قریب مکانا ت گر گئے تاہم مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات پر منتقل ہوکر اپنی جانیں بچائیں۔ تفصیلات کے مطابق قلات میں گزشتہ ایک مہینے سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز قلات کے علاقے یونین کونسل چھپر میں دو ڈیمز ٹوٹ گئے جس سے کئی علاقے زیر آب آگئے،پتوکی لانگو بند ٹوٹنے سے ایک درجن کے قریب رہائشی مکانات گر گئے اور علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مکامات پر منتقل ہو کر اپنی جانیں بچائیں۔قلات پولیس لائن میں ایک گھر بھی بارشوں کی وجہ سے زمین بوس ہو گئی تاہم اہل خانہ معجزا نہ طور پر محفوظ رہے قلات کے علاقے دشت مغلزئی مغلزئی ۲ دشت محمود کلی پندرانی اور دیگر علاقو ں میں بھی کچے مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے متعدد علاقوں میں دیواریں بھی گر گئے ہیں جبکہ دہی علاقوں سے آمدہ اطلاعات کے مطابق قلات کا دہی علاقہ پندران لہڑ نیچارہ امیری گزگ ریگواش تخت شیخڑی اور دیگر علاقوں کی زمینی راستے بندہے جس کی وجہ سے ان علاقو ں میں اشیاء خورنوش ادویات ناپید ہو چکے ہیں اور متاثرین حکومتی امداد کے منتظر ہیں مگر حکومتی امداد کا دور دور تک اتا پتہ نہیں مل رہیں متاثرین انتہائی کسم پرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے