عمران خان کو نااہل قرار دینے کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

پشاور (ڈیلی گرین گوادر) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو نااہل قرار دینے کے لیے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی جس کی سماعت کل ہوگی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے بعد اب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی کو پشاورہائی کورٹ اپیلیٹ الیکشن ٹریبونل میں بھی چیلنج کردیا گیا جس کی سماعت کل پیر کو پشاور ہائی کورٹ کے جج جسٹس اعجاز انور کریں گے۔

درخواست گزار شہری علی حیدر نے موقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے لی گئی اشیا کی قیمت اور ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کرایا، عمران خان نے جہلم میں القدر ٹرسٹ کے لیے لی گئی زمین بھی ٹیکس کاغذات میں ظاہر نہیں کی جب کہ عمران خان القدر ٹرسٹ کے رکن ہیں۔

درخواست گزار نے مزید کہا کہ عمران خان کے خلاف 2014ء سے مختلف کیسز زیرالتوا ہیں، عمران خان پر فارن فنڈنگ کے کیسز بھی ہیں، عمران خان صادق اور امین نہیں رہے اس لیے انہیں نااہل قرار دیا جائے۔دریں اثنا عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں فوج اور اداروں کے خلاف نفرت انگیز تقریر کرنے پر مقدمہ کے اندراج کے لیے درخواست جمع کروادی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے