حکومت راستوں کی بحالی کیلئے تمام تروسائل کوبروئے کارلاتے ہوئے اقدامات اٹھائے، پشتونخواملی عوامی پارٹی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں بین القومی وبین الصوبائی شاہراہوں کی بندش اور ٹریفک میں پھنسے ہوئے عوام کی مشکلات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور متعلقہ ادارے راستوں کی بحالی کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاکرمسافروں کو ریسکیو کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں جبکہ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بلاوجہ اور غیر ضروری سفر سے مکمل طور پر گریز کرتے ہوئے اپنی اور دیگر انسانی جانوں کو خطرے میں نہ ڈالیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ ڈیرہ اسماعیل خان، کوئٹہ جیکب آباد، کوئٹہ کراچی، کوئٹہ ڈیرہ غازی خان، کوئٹہ تفتان ودیگر شاہراہیں مختلف مقامات پرسیلابی ریلوں، چھوٹے بڑے پْلوں (برجز) کے ٹوٹنے،پہاڑی پتھر ومٹی کے تودے گرنے(لینڈ سلائیڈنگ) کے باعث مکمل طور پر بند ہوچکے ہیں اور اس طرح صوبے کا ملک کے دیگر علاقوں سے مواصلاتی رابطہ مکمل طورپر منقطع ہوچکا ہے جبکہ مسلسل بارش اور سیلابی ریلے کی آمد کے باعث ان شاہراہوں کو کھولنے اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے میں متعلقہ ادارے کے ملازمین ومزدروں کو بھی سخت مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ان قومی وبین الصوبائی شاہراہوں پر بڑی گاڑیوں جو مختلف سامان اوراشیاء خوراک سے لدے ہوئے ہیں کو مسلسل روکنا ایک جانب سامان کے خراب ہونے، اشیاء خوراک،پھل وسبزیوں کے ضائع ہونے جبکہ دوسری جانب ان کے ڈرائیورز کو بھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جوکہ کئی دنوں سے اپنے منزل مقصود تک نہیں پہنچ پارہے ہیں۔ اس لیئے یہ ضروری ہے کہ حکومت اور متعلقہ ادارے مذکورہ بالا شاہراہوں کو بحال کرنے اور پھنسے ہوئے تمام مسافروں، ٹرانسپورٹروں کو ریسکیو کرنے کیلئے ہنگامی طور پر اقدامات اٹھائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے