حکومت بلو چستان نے سیلاب متاثرہ افراد کے لئے امدادی فنڈ قائم کر دیا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) حکومت بلو چستان نے سیلاب متاثرہ افراد کے لئے امدادی فنڈ قائم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو کی ہدایت پر بلو چستان حکومت نے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے امداد ی فنڈ قائم کر دیا۔امدادی فنڈ“ flood rehabilitation and the relief fund Balochistan“ کہلائے گا جبکہ فنڈ کا اکاؤنٹ ہیڈ G 12141 ہے۔سیلاب متاثرہ افراد کے لئے امدادی فنڈ اکاؤنٹ کے تحت اندرون و بیرون ممالک سے عطیات جمع کرائے جا سکتے ہیں۔اکاؤنٹ ہیڈ میں اسٹیٹ بنک آف پاکستان اور نیشنل بنک آف پاکستان کی تمام برانچوں میں عطیات وصول کئے جائیں گے۔ اکاؤنٹ ہیڈ کے تحت عطیات بلوچستان بھر کے خزانہ دفاتر میں بھی جمع کرائے جا سکتے ہیں۔