بلوچستان کا دیگر صوبوں سے ریل رابطہ منقطع

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث بلوچستان کادیگر صوبوں سےریل رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔بلوچستان میں ہونے والی شدید بارشوں نے جہاں مکانات اور دیگر املاک کو تباہ کیا، وہیں بجلی کا نظام اور ریلوے ٹریک بھی شدید متاثرہوئے ہیں۔

شدید بارش کے باعث کوئٹہ جانے والے متعدد ريلوے ٹريکس پانی ميں ڈوب گئے ہیں، جس کے بعد لاہور سے کوئٹہ جانے والی ٹرينيں سکھر تک محدود کردی گئی ہیں۔ جب کہ کوئٹہ سے چلنے والی جعفر ایکسپریس کول پور اسٹیشن سے واپس کردی گئی ہے۔پاکستان ريلوے نے بلوچستان ميں آپريشن روکنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی، پشاور اور لاہور سے کوئٹہ جانے والی ٹرینیں سکھر تک چلیں گی۔

ریلوے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حبیب کوٹ، سبی، ڈیرہ مراد جمالی اور نوتال اسٹیشن بند کردیئے گئے ہیں، ان اسٹیشنوں کے ٹریکس پر 6 سے 12 انچ تک پانی اوپر سے گزر رہا ہے۔ترجمان ریلوے کے مطابق ٹریکس کے اوپر سے ایک فٹ تک سیلابی ریلا گزر رہا ہے، صورت حال کنٹرول کرنے کے لیے ریلوے ٹیمیں کام کررہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے