بلوچستان بارش و سیلاب سے مکمل ڈوب چکا ہے لیکن حکومت کو کوئی پروا نہیں،رحمت صالح بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میر رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ بلوچستان بارش و سیلاب سے مکمل ڈوب چکا ہے۔عوام بے یارو مددگار سیلاب میں اور دراڑ پڑے مکانات میں زندگی کی کشمکش میں ہیں اور اس انتظار میں کہ حکومت یا نمائندے پہلے آئیں گے یا موت کا فرشتہ۔لیکن حکومت تو خود آرام دہ بستر و کمروں میں مگن ہیں اور اس فارمولے پر کاربند ہے کہ عوام جانے اور ان کی زندگی جانے۔جو قابل افسوس و قابل مذمت ہے۔بلوچستان میں انسانی المیہ جنم لینے جارہا ہے۔لیکن حکومت کو کوئی پروا نہیں۔بیان میں کہا گیا کہ اس وقت تسلسل کی بارش اور سیلاب نے تباہی مچا دی ہے۔جس نے مکمل طور پر عوام کو شدید مشکلات میں ڈال دیا ہے۔سینکڑوں اموات ہوچکی ہے۔فصلیں تباہ اور مال مویشی ہلاک ہوچکے ہیں۔ایک کچہ مکان بھی ثابت پوزیشن میں نہیں۔ہزاروں گر چکے ہیں اور ہزاروں میں دراڑیں پڑ چکی ہیں۔خوردنوش کی اشیاء ناپید ہوچکی ہے۔عوام کی حالت زار انتہائی ناقابل بیان ہے۔زندگی اور موت کے درمیان حکومت بالکل نظر نہیں آتی۔جو کہ تشویشناک ہے۔بیان میں کہا گیا کہ حکمران اپنی ضمیر کو جھنجھوڑے اور احساس کریں کہ غفلت و کاہلی ہزاروں لوگوں کو زندگی سے محروم کریگی۔جس کی تمام تر زمہ داری انہی حکمرانوں پر عائد ہوگی۔اس لیے کسی بھی بڑے سانحے سے بچنے کیلیے حکومت کو خواب غفلت سے بیدار ہونا چائیے اور لوگوں کو مشکلات سے نکالنے کیلیے میدان میں آنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے