بلوچستان اس وقت شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال سے نمبردآزما ہے،میر ضیاء لانگو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)مشیر داخلہ میر ضیاء لانگونے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان اس وقت شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال سے نمبردآزما ہے۔ بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کا لمحہ بہ لمحہ جائزہ لیا جارہا ہے۔ اس وقت پی ڈی ایم اے کا ریسکیو،ریلیف اور ری ہیبلیٹیشن کا عمل جاری ہے۔ وزیراعلی بلوچستان کے احکامات پر امدادی سرگرمیوں کو بھرپور انداز میں جاری رکھا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کی امدادی ٹیمیں تمام متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں۔ مصیبت میں پھنسے اپنے لوگوں کی بروقت امداد اور سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیحی ہے۔ حکومت بلوچستان اپنے تمام وسائل بروئےکار لاکر اپنے عوام کی خدمت کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے