اوستہ محمد، ضعیف العمر بیمار شخص کواہل خانہ نے نامصائب حالات میں گھرسے نکال کرگلی میں پھینک دیا

ڈیرہ اللہ یار (ڈیلی گرین گوادر) جعفرآباد کی تحصیل اوستہ محمد میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے ضعیف العمر بیمار شخص کو اہل خانہ نے نامصائب حالات میں گھر سے نکال کر گلی میں پھینک دیا۔شہریوں نے انسانیت کے ناطے اسپتال پہنچایا اوستا محمد شہر میں 65 سالہ برکت علی جمالی نامی شخص عرصہ دراز سے موزی مرض لاحق ہونے سے موت و زیست کی کشمکش میں ہے جسے اہل خانہ نے تیمارداری سے تنگ آکر برستی بارش میں گھر سے نکال کر گلی میں پھینک دیا۔ضعیف العمر برکت علی جمالی کئی گھنٹوں تک گلی میں پڑے رہنے سے برستی بارش میں التجائیں کرتا رہا جسکے بعد شہریوں نے انسانیت کے ناطے ضعیف العمر شخص کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال اوستا محمد پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے طبی امداد شروع کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے