پاک فوج کی میر علی میں کارروائی جنگجو خبیب عرف بلال سمیت 2دہشت گرد ہلاک

پاک فوج نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کارروائی کے دوران 2دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پاک افواج کے شعبہ ذرائع ابلاغ(آئی ایس پی آر)کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی گئی۔ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق حافظ گل بہادر گروپ سے تھا۔ مارے جانے والوں میں جنگجو خبیب عرف بلال سمیت 2 دہشت گرد شامل ہیں۔ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولا بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشت گرد آئی ای ڈیز کی تیاری اور معصوم شہریوں کے قتل میں سرگرم رہے، جبکہ ہلاک دہشت گرد خبیب میر علی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے میں بھی ملوث تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے