خیرپور، بارش سے مکان کی چھت گر گئی، 5 افراد جاں بحق

خیرپور(ڈیلی گرین گوادر)خیرپور کے علاقے شادی شہید میں بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق۔ریسکیو ذرائع کے مطابق شہر میں طوفانی بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال برقرار ہے۔کمشنر سکھر کا کہنا ہے کہ خیرپور میں بارشوں کی وجہ سے اب تک 36 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بارش سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے پاک فوج کے جوان پہنچ گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے