خضدار، مکان کی چھت گرنے سے خا تون جاں بحق

خضدار(ڈیلی گرین گوادر)خضدار میں مکان کی چھت گرنے سے ایک خا تون جاں بحق ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق خضدار کے علاقہ مولہ میں تیز بارش کی وجہ سے گھر کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہوگئی۔ریسکیو حکام نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا۔ جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی، مزید کاروائی جا ری ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے