حالیہ بارشوں نے بلوچستان کی معیشت زراعت تجارت سمیت ہر چیز تباہ کر دیاہے، مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں نے بلوچستان کی معیشت زراعت تجارت سمیت ہر چیز تباہ کر دیاہے،حکومت کی طرف سے مکانات کی تعمیر کیلئے 25ہزارروپے متاثرین کیساتھ مذاق اور اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے۔ بدعنوانی،طوفانی بارشوں،سیلابی کیفیت،بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ٹیکسوں کی بھرمارنے غریب کے چولھے ٹھنڈے کردئیے پیٹرول،بجلی اور گیس کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں ڈالر کی پرواز میں کوئی کمی نہیں آئی،ملک کا معاشی ڈھانچہ تباہی کے دھانے پر پہنچ چکا ہے آئی ایم ایف کے قرضے عوام کا لہو نچوڑنے رہے ہیں ناعاقبت اندیش حکمرانوں نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے،کاروبار زندگی تباہ ہوگیاہے۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان اور وفاقی حکومتیں متاثرہ اضلاع کے متاثرین کی دیانت داری واخلاص اورنیک نیتی سے فوری مددکریں، حکومتی نمائندوں کی غفلت وکوتاہی،بدعنوانی،اداروں کی لاپروائی،کوئٹہ شہر کے ساتھ سوتیلی ماں کے سلوک اور اداروں کے مابین عدم کوآرڈنیشن کے باعث بلوچستان کے تمام بڑے شہر ودیہات پانی میں ڈوب گئے املاک،باغات،سڑکیں پانی میں بہہ گیے۔کوئٹہ سمیت دیگر شہروں پراندھیروں کا راج ہے شہروں کی کوئی سڑک ایسی نہیں جہاں کیچڑ،کچرے کے ڈھیر اور گندے پانی کے تالاب نہ ہوں۔مین شاہراہوں کو بھی بارش وسیلاب نے تباہ کیے ڈیمز ٹوٹ گیے بجلی،پانی گیس غائب ہونے کی وجہ سے کوئٹہ سمیت دیگر بڑے شہر دیہات کا منظرپیش کر رہے ہیں بلوچستان کاپورے ملک سے رابطہ کٹ گیا شہروں میں بجلی کی عدم فراہمی کے باعث اور ٹینکر مافیا کی وجہ سے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں لیکن افسوس ضلعی انتظامیہ،واسا،بلدیہ اداروں کے افسران چین کی نیند سوتے رہے حکومت اضلاع کو صرف آفت زدہ قراردینے کے بجائے متاثرین کو فوری ریلیف فراہم کریں صوبائی دارالحکومت کے مضافات میں بھی بارش نے تباہی وبربادی مچائی ہے شہر کے عوام تاجر وہر شہری اور مزدور پچھلے دوماہ سے بارشوں کے باعث سخت پریشانی سے دوچار ہے کاروبار زندگی مکمل طور پر مفلوج ہو چکا ہے مزدوروں کے گھروں میں فاقہ کشی کا عالم ہے حکومت غریب دیہاڑی دارمزدور طبقہ کیلئے خصوصی ریلیف پیکیج دے انہوں نے کہا کہ عوام اللہ کے حضور سجدہ ریز ہو کر توبہ استغفار کریں اپنے گناہوں کی معافی مانگیں حکمرانوں کی بدلیوں کی سزا عوام بھگت رہے ہیں جماعت اسلامی متاثرین وشہریوں کے مسائل کو اجاگر،حل اور مددکیلئے ہر فورم پر آوازبلند کرتی رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے