بی بی نانی کے قریب گیس پائپ لائن بحال نہ ہوسکی، متعدد علاقوں کو فراہمی معطل

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے علاقے مچھ کے قریب بی بی نانی کے مقام پر سیلابی ریلا شکار پور سے کوئٹہ آنے والی 24 انچ قطر کی گیس پائپ لائن تاحال بحال نہیں ہوسکاگزشتہ روزبلوچستان کے علاقے مچ کے قریب بی بی نانی کے مقام پر سیلابی ریلا شکار پور سے کوئٹہ آنے والی 24 انچ قطر کی گیس پائپ لائن بحال نہیں ہوسکاکوئٹہ آنے والی 12 انچ قطر کی دوسری پائپ پہلے ہی زیر مرمت تھی، دونوں گیس پائپ لائنز بند ہونے سے کوئٹہ، پشین، زیارت، مچ، مستونگ اور قلات کو بھی سوئی گیس کی فراہمی منقطع ہوگئی۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام نے کہا ہے کہ گزشتہ روز بی بی نانی کے پاس 24 انچ قطر کی گیس پائپ لائن پانی میں بہہ گئی ہے جبکہ کوئٹہ آنے والی 12 انچ قطر کی دوسری پائپ پہلے ہی زیر مرمت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے