بلو چستان میں کوروناوائرس کی شرح 1.32 فیصد ریکارڈ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان میں کور وناوائرس کی شرح 1.32فیصد ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ صحت کے جا ری کر دہ اعلامیہ کے مطابق صوبے 6اضلاع سے 303افراد کے کوروناوائرس کے ٹیسٹ کئے گئے۔جن میں 4افراد میں کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ88افراد کے نتائج آنا با قی ہیں جبکہ صوبے میں کوروناوائرس کے رپورٹ ہو نے والے کیسز کی تعداد
35922ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں کوروناوائرس کے فعال مریضوں کی تعداد39ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کا شکار8مریض صحت یاب ہو ئے جس کے بعد صحت یاب ہو نے والوں کی تعداد 35505ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کوروناوائرس کے 378اموات ہو چکی ہیں۔