بارشوں سے طغیانی کا امکان،کراچی میں سمندر میں نہانے اور شکار پر پابندی عائد
کراچی (ڈیلی گرین گوادر)کمشنر کراچی نے سمندر میں نہانے اور شکار کرنے پر 31 اگست تک پابندی عائدکردی۔ساحل پر نہانے اور ماہی گیروں کے سمندر میں داخلے پر دفعہ 144 نافذکردی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بارشوں کے باعث سمندر میں ممکنہ طغیانی کا امکان ہے، انسانی جانوں کو بچانے کی خاطر پابندی عائدکی گئی ہے، بارشوں کے پیش نظر 13دنوں کے لیے سمندر میں نہانے پرپاپندی ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے تحت پابندی کا اطلاق 19 اگست سے 31 اگست تک کے لیے ہوگا۔کمشنرکراچی کا کہنا ہےکہ شہری ساحل سمند پر جانے سے گریز کریں اور پابندی پرعمل کریں، متعلقہ انتظامیہ پولیس کے تعاون سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔