اوتھل ،شدید باشوں کے سبب لنڈا ندی، کھانٹاندی میں اونچے درجے کا سیلابی ریلہ داخل

اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) اوتھل کے مشرقی شمالی پہاڑی علاقوں میں شدید باشوں کے سبب لنڈا ندی،کھانٹاندی میں اونچے درجے کا سیلابی ریلہ داخل ہوگیا، قومی شاہراہ کے بعدکوئٹہ کراچی مسافروں کا واحد راستہ اوتھل بائی پاس بھی سیلاب سے شدید متاثر ہر طرح کی ٹریفک کے لیئے مکمل بند، لنڈاندی کا پانی پیر گوٹھ کے علاقے میں بپھر گیا، سیلابی پانی پیر گوٹھ کے گھروں میں داخل۔تفصیلات کے مطابق اوتھل کے مشرقی شمالی پہاڑی علاقوں میں شدید باشوں کے سبب لنڈا ندی، کھانٹاندی میں اونچے درجے کا سیلابی ریلہ داخل ہوگیا، قومی شاہراہ کے بعدکوئٹہ کراچی مسافروں کا واحد راستہ اوتھل بائی پاس بھی سیلاب سے شدید متاثر ہر طرح کی ٹریفک مکمل بند کردیا گیا۔ لنڈاندی کا پانی پیر گوٹھ کے علاقے میں بپھر گیا، سیلابی پانی پیر گوٹھ کے گھروں میں داخل ہوگیاپیرگوٹھ سے لاکھڑا روڈ زیرآب آنے کے سبب لاکھڑا سمیت پیرگوٹھ و دیگر درجنوں گاؤں کا ضلعی صدر مقام اوتھل سیزمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔لنڈا ندی سے بنایاجانے والا عارضی متبادل راستہ ایک مرتبہ پھر سیلابی ریلے میں بہہ گیا،سیلاب کیسبب اوتھل سے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک مکمل بندہوگئی۔اوتھل سے بلوچستان بھر کا سند ھ سمیت ملک بھر کازمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے