کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں شدید بارشوں کا سلسلہ جا ری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف اضلاع میں شدید بارشوں کا سلسلہ جا ری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو بارکھان، زیارت، موسیٰ خیل، قلعہ سیف اللہ، ڈیرہ بگٹی،نصیر آباد، جعفر آباد،کوہلو،لورالائی،لسبیلہ،خضدار اورقلات میں تیز ہواہوں کے سا تھ شدید بارش کا سلسلہ جا ری رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خضدار میں 37،قلات میں 30،سبی، کوئٹہ سٹی میں 23،بارکھان12،لسبیلہ میں 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات نے آج ہفتہ کو بارکھان،سبی، ژوب، زیارت، موسی خیل، قلعہ سیف اللہ، ڈیرہ بگٹی،نصیر آباد، جعفر آباد،کوہلو،لورالائی،لسبیلہ،خضدار اورقلات میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے