وڈھ، سیلابی ریلے میں خواتین بچوں سمیت پانچ افراد پھنس گئے ،رسیکیو آپریشن جاری
وڈھ(ڈیلی گرین گوادر)تحصیل وڈھ کے علاقہ آڑینجی سیلوڈن میں شدید بارشوں کے بعد پورالی ندی کے سیلابی ریلے میں خواتین بچوں سمیت پانچ افراد پھنس گئے،ڈپٹی کمشنر کے حکم وڈھ انتظامیہ اور مقامی افراد کی مدد سے خواتین بچوں سمیت پانچ کو رسیکیو کرلیا گیا،سیلابی ریلے میں پانچ افراد کے پھنس نے کی اطلاعات پر سرداراختر جان مینگل فرزند سردادزدہ گورگین مینگل اور اسسٹنٹ کمشنر وڈھ محمد آڑینجی سیلوڈن پہنچ کر سیلابی ریلے میں پھنسے افراد کو رسیکیو کرلیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آڑینجی کے پہاڑی علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد پورالی ندی میں اونچے درجے کی سیلابی میں پانی میں پینے پانی کے حصول کے لئے جانیوالی ایک خاندان کے 5 افراد پھنس گے جنہیں ریسکیو کیلئے اسسٹنٹ کمشنر وڈھ موقع پر پہنچ کر مقامی افراد کی مدد سے 7 گھنٹوں کے بعد خواتین بچوں سمیت پانچ افراد کو رسیوں کی مدد سے رسیکیو کرلیا گیا۔سیلابی ریلے میں خاندان کی پھنس نے اطلاعات پر سردارزدہ گورگین مینگل وڈھ سے آڑینجی کے علاقہ سیلوڈن پہنچے اور رسیکیو آپریشن کی نگرانی کی۔