نئے لاء افسروں کی تعیناتی میں بلوچ وکلاء کو یکسرنظرانداز کرنا متعصبانہ سوچ کی عکاس ہے،امان اللہ کنرانی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سپریم کورٹ بار ایسوسیشن کے سابق صدر سینٹر امان اللہ کنرانی نے بلوچستان میں نئے لاء افسروں کی تعیناتیوں کے اندر بلوچ وکلاء کو یکسر نظرانداز کرنا وفاق کے اوپر ضرب اور صوبے حقوق پر ڈاکہ اور مسلم لیگ و اتحادی جماعتوں کی متعصبانہ سوچ کی عکاس ہے ھم اس جاگیردار و قبضہ گری کے اقدامات کی پْرزور مذمت کرتے ھوئے توجہ دلانا چاہتے ہیں کہ بلوچ عوام اپنی حیثیت و مقام کو پھچانیں کس طرح مرکز پرست توسیع پسندانہ عزائم کے مالک حکمران بلوچ کو حقیر سمجھتے ہوئے ان کو اپنی ترجیحات کے اندر شْمار میں نہیں لاتے بلوچستان بار کونسل اس صریحاً ناانصافی و گروہی و متعصبانہ سوچ و وفاق کے خلاف اقدام کے خلاف آواز بلند و احتجاج کرے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے