موجودہ حکومت سیلاب زدہ علاقوں اور متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھے گی،سردارصالح بھوتانی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی صدر و سینئر صوبائی وزیر بلدیات سردارمحمد صالح بھوتانی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت سیلاب زدہ علاقوں اور متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھے گی، حکومت اپنے قلیل و وسائل میں رہتے ہوئے عوام کی امنگوں کے مطابق سیلاب زدگان کی ہرممکن مدد کررہی ہے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سردار محمدصالح بھوتانی نے کہا کہ صوبے کی تمام انتظامیہ شب و روز سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے امدادی کاموں میں مصروف ہے عوام منفی پروپیگنڈے میں نہ آئیں یہ وقت سیاست چمکانے کا نہیں ہے بلکہ تمام سیاسی پارٹیاں اور سماجی کارکن ملکر اس آفت سے نبردآزما ہوں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ بلدیات میں اگر کسی افسر یا ملازم نے سیلاب متاثرین کی بحالی میں کوتہای کی تواسکو سخت محکمانہ کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گااسوقت تمام اضلاع میں بلدیات کے ملازمین بہترکارکردگی دکھارہے ہیں اوراس میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس آفت میں ہلاک شدگان کے لواحقین کو بے سہارانہیں چھوڑیں گے انکی بحالی اور مالی معاونت جلد از جلد کردی جائے گی انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے غیور عوام کو چاہئے کہ وہ متاثرین کی بحالی کیلئے اپنا کردارادا کریں اسوقت بلوچستان کی تمام رابطہ سڑکیں بند ہیں جس سے مسافروں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے اور حکومت پھنسے ہوئے مسافروں کی بھی ہرممکن امداد کررہی ہے۔