عمران خان کو شہباز گل سے ملاقات کرنے سے روک دیا گیا

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پمز اسپتال میں شہباز گل سے ملاقات کرنے سے روک دیا گیا۔

پمز اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پولیس نےہماراراستہ روکا ہے اور شہباز گل سے ملنے نہیں دیا گیا یہ کس سے آرڈر لے کر یہ کررہے ہیں کیا عدالتی حکم کی کوئی حیثیت نہیں ے۔

انہوں نے کہا کہ کیاقانون کی حکمرانی ہےیاڈنڈےکی حکمرانی ہے، شہبازگل کیلئےکل اسلام آبادمیں ریلی نکال رہےہیں۔عمران خان نے کہا کہ سیاسی ورکراس قسم کاتشددہوسکتاہےتوکسی پربھی ہوسکتاہے،اسلام آبادمیں کل ریلی نکالوں گا سب نےشرکت کرنی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے