عمران خان کرپشن پر بریفنگ دینے والی ایجنسیوں کے نام بتانے کی ہمت کریں،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم عمران خان سے سوال کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان الزام نہ لگائیں بتائیں کون سی ایجنسیاں انہیں بریفنگ دیتی تھیں؟۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ نواز (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے نیوٹرل سے کہا کہ میری کرسی بچاؤ اور مداخلت کریں، نوازشریف سے اپنا موازنہ کرنے والا ترلوں منتوں پراتر آیا ہے۔ عمران خان ہمت کریں اور نام بتائیں کون آپ کو بریفنگ دیتا تھا، عمران خان بتائیں کون سی ایجنیسیاں بریفنگ دیتی تھیں؟۔ عمران خان آپ یہ بریفنگ اور گارنٹی کیوں لیتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ملک غیر ملکی ایجنٹ سے آزاد ہوگیا ہے، غیر ملکی رقوم کا غلام ملک کو کیسے آزاد کرا سکتا ہے؟۔ اب خان صاحب کے اندر جانے کا وقت ہے۔

وفاقی وزیر نے ایف آئی اے سے عمران خان کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے ساتھ ہی خبر دار کیا کہ جن لوگوں کے کھاتے نکلے ہیں وہ ایف آئی اے میں پیش ہو جائیں، اس لیے کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ ہیں۔

مریم اورنگزیب کے مطابق غیر ملکی رقوم کی تحقیقات جاری ہیں، بڑا کھاتا پکڑا گیا ہے، یہ اپنے لوگوں کو بچانے کیلئے کہتے ہیں کہ فرح گوگی کو پیش نہیں کروں گا۔ عمران خان سے ادارے سوال کریں اور ثبوت مانگے تو کہتے ہیں کہ میں نہیں دوں گا۔ آپ کو شرم نہیں آتی 22 سال لوگوں پر الزامات لگاتے رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے