دو نوجوانوں کی ہلاکت کی ذمہ داری غفلت لاپرواہی پر پی ڈی ایم اے کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے،بلوچستان بار کونسل

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان بار کونسل کے جاری ایک بیان میں گزشتہ دنوں سریاب کے علاقے دو نوجوانوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کی تمام تر ذمہ داری پی ڈی ایم اے پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ سریاب کے علاقے میں ایک چھوٹا سا بچہ نالے میں گرا جس کو بچانے کے لئے ایک نوجوان سماجی کارکن بالاچ بلوچ اس کو بچانے کیلئے کنویں اترا علاقے کے لوگوں نے ان دونوں کو بچانے کیلئے پی ڈی ایم اے سے رابط کیا لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ صوبائی ڈیزائسٹر مینجمنٹ اتھارٹی جن کا کام مشکل مصیبت کے وقت میں ریسکیو کرکے لوگوں کی جان بچانا ہے لیکن پرونشل ڈیزائسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا ادارہ ایک ناکام ادارہ ہے سیلاب کے دنوں میں بھی اس کی کارگردگی نہ ہونے کی برابر ہے سالانہ کروڑوں روپے پی ڈی ایم اے ادارہ کو ملتے ہیں جو کہ وہ کرپشن کے نظر ہوتے ہیں بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم اے کے خراب کارکردگی پر اس سے قبل تمام پارٹیز وکلاء عوام سول سوسائٹی عدم اعتماد کا اظہار کر چکے ہیں بیان میں کہا کہ گزشتہ دنوں ان دو نوجوانوں کی ہلاکت کی ذمہ داری غفلت لاپرواہی اور بروقت ریسکیو نہ کرنے پر پی ڈی ایم اے کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے بیان میں کہا کہ بلوچستان میں اس وقت سیلاب کی صورتحال ہے ہزاروں کی تعداد میں لوگ بے گھر سامان کھلے آسمان تلے زندگی گزار ہیں حکومت تاحال ان متاثرہ علاقوں میں کوئی ریلیف کا کام شروع نہ کرسکا بیان میں کہا کہ صوبائی حکومت کی مکمل ناکامی اور وفاقی حکومت کی جانب سے بھی کوئی خاطر خواہ اقدامات نہ ہونے سے بلوچستان میں انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے آج تک دو سو سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں بیان میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ہنگامی بنیادوں پر بلوچستان میں لوگوں کی جان و مال کے حفاظت کرے بلوچستان کے عوام کو نااہل صوبائی حکومت کرپٹ ادارہ پی ڈی ایم اے کے حوالے نہ کریں بیان میں نوجوان بالاچ بلوچ کو ایک بچے کی جان بچانے کی کوشش میں ان کی شہادت پر انہیں خراج تحسین پیش کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے