بلوچستان نیشنل پارٹی فوری طور پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے الگ ہو جائے،پرنس موسیٰ جان بلوچ
قلات (ڈیلی گرین گوا در) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر پرنس موسیٰ جان بلوچ نے کہا ہے کہ بی این پی کو عوام کے وسیع ترمفاد میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے الگ ہو نا چاہئے،موجود ہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کے لئے کچھ نہیں کررہی جس سے پارٹی کی بدنامی ہو رہی ہے، ماسوائے صرف چند پارلیمنٹری ممبران کے جنہیں نواز اجا ررہا ہے اگر میر عبدالقدوس بزنجو کی حکومت میں مزید رہے تو جس طرح حب ندی کی پل کو سیلابی ریلہ بہا کر لے گی اسی طرح عوام بھی بی این پی کو بہا کر لے جائے گی،بزنجو حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ان کے حکومت میں جتنی دیر رہیں گے اتنی ہماری بدنامی ہو گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلات میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی فوری طور پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے الگ ہو جائے کیونکہ موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے ان کی مشکلات میں اضافہ کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے ساتھ زیادہ دیر رہنا پارٹی کے لئے نقصا دہ ہے۔انہوں نے کہا کہ میر عبدالقدوس بزنجو کی حکومت میں صرف چند پارلیمانی ممبران کو فائدہ ہو رہا ہے باقی سب ناراض ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں تمام پارلیمانی پارٹی کو نہیں کہتا مگر صرف چند پار لیمانی ممبران کی فائدے کے لئے پارٹی کا بڑا نقصان ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بات پر ضرور غور کرنا چاہئے موجودہ حکومت کے ساتھ مزید رہنا پارٹی کے لئے نیک شگون نہیں ہے۔