بلوچستان میں سیلاب سے سب سے زیادہ تباہی ہوئی،وزیراعظم

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)وزیراعظم نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سیلاب سے سب سے زیادہ تباہی ہوئی۔تفصیلات کے مطابق سیلاب متاثرین کو نقد مالی امداد کی فراہمی کی تقریب سے وزیراعظم شہبازشریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلابی ریلوں اور بارشوں سے سیکڑوں لوگ جاں بحق ہوئے جبکہ سیلاب سے مال مویشی، مکانات، انفرا اسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچا۔انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں نے ملک میں تباہی مچائی، سیلاب کی وجہ سے بہت سے علاقے زیر آب آگئے جبکہ بلوچستان میں سیلاب سے سب سے زیادہ تباہی ہوئی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کے افسر اور جوانوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا جبکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹر حادثے میں کورکمانڈرکوئٹہ سمیت 6 افسران شہید ہوئے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عالمی ڈونرز بھی ہماری مدد کررہے ہیں،ایسے وقت میں پوری قوم نے ایک ساتھ مقابلہ کرنا ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا اندرون سندھ بارشیں شروع ہو چکی ہیں جبکہ آج بھی مزید طوفانی بارشیں ہوئی ہیں جس کے بعد متعلقہ اداروں نے فوری ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن شروع کردیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ امدادی کارروائیوں میں شریک تمام ادارےلائق تحسین ہیں، مفتاح اسماعیل کا شکریہ کہ انہوں نے 37 ارب مہیا کیے۔

شہبازشریف نے کہا کہ 15 لاکھ گھرانوں کو 37 ارب روپےکی رقم پہنچائی جائیگی اور ہر گھر کو 25ہزار روپے نقدی دی جائیگی۔وزیراعظم شہبازشریف نے مزید کہا کہ شفاف طریقے سے این ڈی ایم اے صف اول کا کردار ادا کر رہا ہے، اس ادارےکے ذریعے ہر خاندان کو25 ہزار روپے فوری ملیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے