کوئٹہ،ٹرین کی زد میں آکر 18 سالہ نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں ٹرین کی زد میں آ کر 18سالہ نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا۔پولیس کے مطابق سریاب کے علاقے لنک بادینی روڈ پر ایک نوجوان موٹر سائیکل پر ریلوے ٹریک پار کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ اچانک ٹرین آ گئی جس کے باعث وہ اسکی زد میں آ کر موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرلاش کو تحویل میں لیکر سول سپتال منتقل کیا جہاں اس کی شناخت غلام قادر کے نام سے ہوئی، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے