پشاور میں غیرت کے نام پر 3 خواتین قتل
پشاور (ڈیلی گرین گوادر) صوبائی دارالحکومت کے نواحی علاقے میں غیرت کے نام پر 3 خواتین کو قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق نواحی علاقے داؤدزئی بابو زئی میں دو بہنوں سمیت 3 لڑکیوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، بھائی نے فائرنگ کرکے اپنی دو بہنوں اور ان کی ایک سہیلی کو قتل کیا، قتل ہونے والی دو لڑکیوں کے والد کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کردیا گیا۔
ایف آئی آر میں دو بہنوں کا بھائی اور اس کے تین دوستوں کو نامزد کیا گیا ہے، ابتدائی تفتیش میں قتل کی وجہ غیرت ہے۔پولیس نے واقعہ سے متعلق مزید تحقیقات شروع کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے شروع کردیئے ہیں۔