دالبندین میں چوروں کی توڑ پھوڑ اسکول کے چھت کوبھی اکھاڑ دیئے

دالبندین (ڈیلی گرین گوادر) دالبندین کلی خانجہان اسکول میں چوروں کی توڑ پھوڑ اسکول کے چھت کو بھی اکھاڑ دیئے۔اسکول انتظامیہ کے مطابق گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول کلی خانجہان میں چوروں نے اسکول کے دروازے،چھت کو اکھاڑ کر ٹائل ٹی آئرن اکھاڑ کر لے گئے۔اسکول کے اندر بچوں کے چھٹائی ودیگرضروری سامان بھی چوری کرکے لے گئے ہیں اور دروازے توڑ دیئے چوروں کے گرفتاری کے لئے اسکول انتظامیہ نے متعلقہ انتظامیہ کو درخواست دی ہے کاروائی کا مطالبہ کردیا ہے۔اسکول انتظامیہ کے مطابق اسکول کے قریب میں نشئی افراد کا آماجگاہ بن چکا ہے رات کو اسکول میں گھس کر توڑ پھوڑ کرکے چیزیں اکھاڑ کر لے جاتے ہیں جو باعث تشویش ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے