خضدار میں سیلاب متاثرین کو ریلیف پیکج فراہمی کا سلسلہ جاری

خضدار(ڈیلی گرین گوادر)خضدار میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیلاب متاثرین کو ریلیف پیکج فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔جمعرات کو ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی از خود گریشہ پہنچے جہاں انہوں نے وہاں کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔یہ دوسری بار ہے کہ ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی گریشہ پہنچے ہیں اس بار وہ گریشہ بابلی ون گریشہ بابلی ٹو اور داردان کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔جہاں انہوں نے متاثرہ خاندانوں کی حوصلہ افزئی کی ان کے نقصانات کا جائزہ لیا اور متاثرہ خاندانوں کے لئے راشن کی پہلی کھیپ پہچائی جب کی دوسری کھیپ کل پہنچے گی۔ متاثرہ علاقوں میں رہائش پذیر افراد کو راشن اور ٹینٹ فراہم کیا جارہاہے۔ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر نال منیراحمد سومر لیویز تحصیلدار اللہ دادآفس کے اسٹاف اور لیویز اہلکار موجود تھے۔ سیلاب کے باعث اس سے قبل گریشہ گوارست اور ا س بار گریشہ بابلی کے دوحصے اور داردان متاثر ہوگئے تھے اور وہاں کے رہائشی گھر زیر آب آگئے تھے۔ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی آج گریشہ کے عوام کے درمیان پہنچے اور ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عوام کی ہرممکن داد رسی کی جائے گی ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ خاندانوں کو فراموش نہیں کیا ہے تمام متاثرہ لوگوں کو ریلیف پیکج اور خیمے فراہم کیئے جائیں گے جب کہ وفاقی و صوبائی حکومت کی پالیسی کے تحت عوام کے گھروں کی تعمیر ہوگی اوران کو نقدی امداد بھی فراہم کیا جائیگا۔پہلی فرصت میں لوگوں کو راشن اور خیمے فراہم کیئے جارہے ہیں۔ جب کہ مشینری بھی منگوائی جارہی ہے جہا پانی کھڑا ہے اس کو نکالنے کے لئے راستہ بنایا جائیگا اور جن مقامات سے لوگوں کے آمد ورفت کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے وہاں سے راستے بنائے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمدا لیاس کبزئی کا کہنا تھاکہ امدادی راشن کی پہلی کھیپ آج پہنچائی گئی ہے اور دوسری کھیپ کل گریشہ کے متاثرہ علاقوں میں پہنچائی جائے گی یہ امدادی پیکج اسسٹنٹ کمشنر و تحصیلدار کی نگرانی میں صاف و شفاف انداز میں تقسیم ہونگے۔ سیاسی رہنماء مولانا عبدالغفار بزنجو بھی گریشہ کے متاثرہ علاقے میں موجود تھے جہاں انہوں نے متاثرہ عوام کی بحالی کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے سربراہ کو اپنے تجاویز پیش کیئے۔یاد رہے کہ خضدار کے علاقہ گریشہ دور دراز اور اس کی سرحدیں آواران کے علاقہ مشکے سے منسلک ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے