بلوچستان کے طلباء و طالبات میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، جبار بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر جبار بلوچ ڈائریکٹر پاکستان سپورٹس بورڈ عمران یوسف معروف معالج ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی میڈم ربابہ حمید خان درانی بلوچستان اولمپیکس ایسوسی ایشن کی صدر میڈم مس اختر میڈم سیماب عبدالحق الکوزئی سمیت دیگر نے کہا ہے کہ بلوچستان میں طلباء و طالبات میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوان نسل کو تعلیم سمیت کھیلوں کی سرگرمیوں کے مواقع فراہم کئے جائیں تو ہمارے کھلاڑی ملک بھر کی طرح دنیا بھر میں بھی دیگر شعبوں کی طرح اپنا نام روشن کرسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بلوچستان ڈائمنڈ جوبلی جشن آزادی کے موقع پر بلوچستان سٹوڈنٹس اولمپیکس ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ ایک روزہ سپورٹس فیسٹیول کے موقع پر شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا سپورٹس فیسٹیول میں لیڈی سنڈیمن جناح ٹاون گرلز ہائی سکول ٹی بی سینیٹوریم سمالی ہائی سکول ہزارہ کلب سمیت دیگر سکولوں کی طالبات نے حصہ لیا مقررین کا کہنا تھا کہ اس طرح کے پروگرام اور کھیلوں کے فروغ سمیت طالبات کو تعلیمی سرگرمیوں کے علاوہ غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے مواقع فراہم کرنے چاہیے تاکہ نچلی سطح سے میل اور فیمیل ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں مدد مل سکے بلوچستان میں نوجوانوں طلباؤ طالبات میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ انہیں تعلیم کے علاوہ غیر نصابی سرگرمیوں اور کھیلوں میں حصہ لینے کے مواقع اور سہولیات فراہم کی جائیں تو ہماری بچیاں اور بچے دیگر شعبوں کی طرح کھیلوں کے میدان میں بھی ملک اور صوبے کا نام روشن کرسکتے ہیں منعقدہ پروگرام کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے مذکورہ فیسٹیول بالی وال، تھرو بال، ٹیپ بال، کراٹے کے مقابلے کرائے گئے جس میں مختلف سکولوں کے میل اور فیمیل کھلاڑیوں نے حصہ لیا اس موقع پر بلوچستان سٹوڈنٹس اولمپیکس ایسوسی ایشن کی صدر مس اختر نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فیسٹیول کو منعقدہ کرنے میں تعاون کرنے والوں کی کاوشیں قابل تحسین ہیں جنہوں نے ہمارے طلباء و طالبات کو یہ موقع فراہم کیا ہے اس موقع پر سپورٹس فیسٹیول کامیابی حاصل کرنے والی تھرو بال کے مقابلے میں لیڈی سنڈیمن رنر اور جناح ٹاون گرلز ہائی سکول ونر، ٹیب بال ٹی بی سینیٹوریم ونر اور سمالی ہائی سکول رنر رہی جب کہ والی بال میں ہزارہ کلب رنر بلوچستان والی ونر رہی کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کی کھلاڑیوں میں مہمان خصوصی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر جبار بلوچ اور ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی مس اختر نے انعامات تقسیم کئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے