کابل کی مسجد میں دھماکا،متعدد ہلاکتوں کا خدشہ

کابل (ڈیلی گرین گوادر)شمالی کابل کی ایک مسجد میں دھماکے سے 30 سے زائد افراد کے جاں ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق پولیس نے متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے تاہم اس ضمن میں صحیح اعداد و شمار پیش نہیں کیے گئے۔

علاوہ ازیں طالبان کے ایک انٹیلی جنس اہلکار نے بتایا کہ 35 کے قریب افراد زخمی یا ہلاک ہو سکتے ہیں اور تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایک نامعلوم اہلکار کا حوالہ دے کر بتایا گیا کہ ہلاکتوں کی تعداد 20 بتائی گئی۔عینی شاہدین نے بتایا کہ شمالی کابل میں زور دار دھماکے کی آواز میں سنی گئی جس سے قریبی عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ ایمبولینسیں موقع پر پہنچ گئیں۔

کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران نے بتایا کہ دھماکا مسجد کے اندر ہوا، دھماکے میں جانی نقصان ہوا ہے لیکن تعداد ابھی واضح نہیں ہے۔ طالبان کے انٹیلی جنس اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ دھماکا کابل کے علاقے خیر خانہ میں نمازیوں کے درمیان ایک مسجد میں ہوا۔ذرائع نے مزید کہا کہ مسجد کا امام بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہے اور ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ انٹیلی جنس ٹیمیں دھماکے کی جگہ پر موجود ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے