پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی ضمانت منسوخ گرفتاری کا حکم
کراچی: عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کی ضمانت منسوخ کر کے گرفتاری کا حکم دے دیا۔اینٹی انکروچمنٹ ٹربیونل میں قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ اینٹی انکروچمنٹ حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ حلیم عادل شیخ پر سرکاری زمین پر قبضے کا الزام ہے اور وہ تحقیقات میں شامل نہیں ہو رہے، انہیں 12 نوٹسز بھیجے گئے مگر اس کے باوجود وہ بیان ریکارڈ کرانے نہیں آئے.کراچی کی اینٹی انکروچمنٹ ضلع شرقی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی ضمانت منسوخ کی۔ حلیم عادل شیخ کی ضمانت منسوخ ہوتے ہی پولیس کی بھاری نفری عدالت کے باہر پہنچ گئی۔