پنجاب حکومت نے ضلع گجرات کو ڈویژن کا درجہ دے دیا
گجرات(ڈیلی گرین گوادر)پنجاب حکومت نے ضلع گجرات کو ڈویژن کا درجہ دے دیا۔گجرات ڈویژن کا ہیڈ کوارٹر گجرات قرار دیا گیا ہے اور ڈویژن میں3اضلاع گجرات، منڈی بہاؤالدین اورحافظ آباد شامل ہیں۔
گورنرپنجاب نے منظوری دے کر نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا آبائی علاقہ گجرات ہے اور وہ پی پی 30 گجرات 3 سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔