وڈھ ، آڑینجی کے علاقے میں گیسٹرو کے باعث 1 بچہ جاں بحق
وڈھ(ڈیلی گرین گوادر) آڑینجی کے علاقے ٹیبی جلاب میں گیسٹرو پھیلی وباء سے ایک اور بچہ جان بحق آڑینجی میں پھیلے وبا سے ایک ہفتے دوران جان بحق مریضوں کی تعداد 6 ہوگئی آڑینجی کے متاثرہ گاوں جلاب میں تین افراد ہلاکت کے باوجود محکمہ صحت کی ٹیمیں تاحال علاقہ نہیں پہنچے ہیں تفصیلات کے مطابق حالیہ تباہ کن بارشوں کے بعد سب تحصیل آڑینجی کے کئی علاقوں زانبری جلاب نلی ٹیبی بوہر ماس کشاری سیلوڈن کھوروی سونارو باسنکانی سمیت دیگر گاوں کو گیسٹرو ڈائریا نے اپنے لپیٹ لے لیا ہے گزشتہ روز آڑینجی کے علاقے جلاب ڈیبی میں گیسٹرو کی وبا ریاض احمد ولد زکریا جان بحق ہوگئے جبکہ درجنوں متاثر بتائے جاتے ہیں علاقہ سے آمد اطلاعات کے مطابق اس پہلے ایسی گاوں میں گیسٹرو کی وبا سے بچی سیمت دو خواتیں جان بحق ہوگئی تھی چار روز قبل محکمہ صحت خضدار کی ایک میڈیکل ٹیم آڑینجی کچھ متاثرہ علاقوں کا روانہ کیا گیا تھا ٹیم دشوار گزار راستوں پیدل سفر کے بعد کچھ متاثرہ علاقوں کو پہنچے تھے مگر تین روز بعد واپس ہوگئی تھی ذرائع کہتے ہیں کہ وباء کی شدت بدستور ان علاقوں میں موجود ہے۔