محکمہ صحت قلعہ عبد اللہ میں گیسٹرو وباء پرقابو پا نے کے لئے اپنا کردار ادا کریں، پشتونخواملی عوامی پارٹی

قلعہ عبداللہ (ڈیلی گرین گوادر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے جاری کردہ بیان میں کلی ارمبئی میں گیسٹرو وباء پھیلنے کے باعث 2خواتین کے جاں بحق ہونے اور متعدد افراد کی حالت خراب ہونے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ محکمہ صحت اپنے ڈاکٹرز وسٹاف کی ٹیموں کو فی الفور بھیجیں تاکہ بروقت علاج ومعالجہ کرکے دیگر متاثرہ افراد کی جانوں کو بچایا جاسکے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے کلی ارمبئی میں گھیسٹرو کی وباء تیزی کے ساتھ پھیلتی جارہی ہیں جس کے باعث چھوٹے،بڑے، ضعیف العمر افراد اور خواتین اس مرض کا شکار بنتے جارہے ہیں مرض کی تدارک کیلئے ضلعی سطح پر ہنگامی طور پر اقدامات اٹھانے اور محکمہ صحت کی جانب سے ڈاکٹرز وسٹاف کی اشد ضرورت ہے جو مریضوں کا بروقت اور فوری علاج ومعالجے کی سہولیات فراہم کرنے ان کی انسانی جانوں کو بچاسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے