لسبیلہ میں اوتھل کے مقام پرآرسی ڈی شاہراہ پرٹریفک ایک بار پھر معطل ہوگئی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) لسبیلہ میں اوتھل کے مقام پر آر سی ڈی شاہراہ پر ٹریفک ایک بار پھر معطل ہوگئی،ترجمان موٹروے پولیس ویسٹ زون کے مطابق بدھ کو سیلابی ریلے کے باعث اوتھل شہر کے قریب لنڈا پل پر این ایچ اے کی طرف سے ٹریفک کی بحالی کیلئے کئے گئے عارضی انتظامات سیلابی ریلے کی نذر ہوگئے جبکہ شاہوانی ہوٹل کے قریب روڈ بھی پانی میں بہہ گیاہے۔ ترجمان کے مطابق اوتھل کے مقام پر تمام تر گاڑیوں کے لئے آمد و رفت روک دی گئی ہے۔دوسری جانب آر سی ڈی شاہراہ کی بند ش سے کوئٹہ کا کراچی سے رابطہ ایک بھر منقطع ہوگیا ہے جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔