قلات میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری
قلات(ڈیلی گرین گوادر) قلات میں شدیدبارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ رات بشمی میں سیلابی ریلوں سے آٹھ مال مویشی بہہ گئے اور ایک مکان گر گیا تاہم ڈی ایس پی منظور احمد مینگل،ایڈیشنل ایس او لیویز کریم اور پولیس و لیویز موقع پر پہنچ کر لوگو ں کو ریسکیو کیا جبکہ قلات طوفانی بارشوں سے قلات کے کئی دیہاتوں کا زمینی رابطہ ایک ہفتے سے بند ہے، متاثرہ علاقوں میں ادویات اشیاء خوردونوش اور بچوں کی دودھ کی شدی قلت پیدا ہو گئی ہے۔ان علاقوں میں سب تحصیل گزگ سب تحصیل جوہان تخت امیری روشچوپ شیخڑی اناری کچینی بھاڈ سارون ریگواش اور دیگر علاقو کی رابطہ سڑکیں سیلابی ریلوں میں بہہ جانے سے بند ہو گئے ہیں اور ان علاقوں میں ابھی کوئی امدادی ٹیم تا حال نہیں پہنچی ہے۔گزشتہ روز ڈپٹی کمشنرقلات کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی کا اسسٹنٹ کمشنرقلات جہانزیب بلوچ اور ایڈیشنل ایس ایچ او قلات لیویز عبدالکریم مینگل کے ہمراہ گزشتہ رات طوفانی بارش سے متاثرہ علاقوں کا بشمی توک اور رودینجو میں ہونے والے نقصانات کاجائزہ لیااور متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور اسسٹنٹ کمشنر جہانزیب بلوچ کو متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیزکرنے کی ہدایت کردی۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ مصیبت کی اس گھڑی میں ضلعی انتظامیہ اور لیویزفورس قلات سڑکوں کی بحالی اور امداری سرگرمیوں کے لئے تمام تر وسائل بروے کار لارہاہے عوام کو ریلیف دینا ہمارا بنیادی مقصدہے۔