عالمی مخالفت کے باوجود شمالی کوریا کا نیا میزائل تجربہ

پیانگ یانگ(ڈیلی گرین گوادر) شمالی کوریا نے عالمی برادری کی مخالفت کے باوجود مزید 2 کروز میزائل کا تجربہ کرلیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا نے اپنے مغربی ساحلی علاقے سے 2 کروز میزائل سمندر میں فائر کئے۔ رواں سال 8 جون کے بعد شمالی کوریا کا یہ پہلا میزائل تجربہ ہے۔

شمالی کوریا نے 8 جون کو درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے 8 بیلسٹک میزائل فائر کئے تھے۔شمالی کوریا کو میزائل تجربات پر عالمی برادری کی شدید مخالفت اورپابندیوں کا سامنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے