سیکرٹری ایریگیشن کے احکامات پرمحکمہ ایریگیشن لسبیلہ نے سیلاب سے بچاؤ بندات پرکام شروع کردیا

لسبیلہ(ڈیلی گرین گوادر) سیکرٹری ایریگیشن کے احکامات پر محکمہ ایریگیشن لسبیلہ نے سیلاب سے بچاؤ بندات پر کام شروع کردیا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی کے مطابق 18 اگست کے متوقع بارش نئی کی لہر کے پیش نظر محکمہ ایریگیشن کے انجینئرز کی زیرنگرانی اوتھل شہر کو سیلابی ریلوں سے محفوظ رکھنے کیلئے بھاری مشینری موقع پر پہنچادی گئیں ہیں۔ایکسین ایریگیشن غلام محمد بادینی اور ایس ڈی او ملک اشرف کا کہنا ہے کہ محکمہ ایریگیشن ہنگامی حالات میں دو اسائمنٹ پرکام کر رہا ہے،سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں قدرتی آفات سے محفوظ رہنے والے ڈیمز کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ اور سیلاب متاثرہ علاقوں میں ایریگیشن بندات کے نقصانات کی اسسمنٹ چیئرمین ڈزاسٹر ڈسٹرکٹ اسسمنٹ کمیٹی ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر جامع رپورٹ مرتب کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ مون سون سیزن کے دوران کھرڑی ندی کے اضافی سیلابی پانی کو لنڈا ڈھورا کی تقسیم گاہ سے قبل پانی کو بالائی سطح پر متبادل رخ پر تبدیل کرنے کیلئے حفاظتی بند پر کام محکمہ ایریگیشن ہنگامی بنیادوں پر کررہاہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو بڑے رین اسپیل اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد انتظامی تجربات کیحوالے سے تمام عملے اور مشینری الرٹ رکھا کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر لسبیلہ اورسیکرٹری ایریگیشن کے احکامات پر ایریگیشن کا عملہ بحالی سرگرمیوں میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے زیر نگرانی ڈزاسٹر پلان کے مطابق عملدرآمد کررہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے