سیلاب سے متاثرہ پانچ ہزارخاندانوں کوٹینٹ اورراشن فراہم کردیا ہے، ڈاکٹر مشتاق احمد

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر ڈاکٹر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ پانچ ہزار خاندانوں کو ٹینٹ اورراشن فراہم کر دیا ہے،ہم تمام اداروں کے ساتھ مل کر بلوچستان کے سیلاب زدگان کی مدد کریں گے،کوئٹہ میں ہسپتال قائم کر نے کا منصوبہ ہے،حکومت کی جانب سے ابھی تک انٹرنیشنل ڈونرز سے متاثرین کی مدد کے لئے اپیل ہی نہیں کی گئی ہے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ ڈاکٹر مشتاق احمد نے کہاکہ ملک گزشتہ تین چار ماہ سے آفت کا شکار ہے بلوچستان قدرتی آفت سے زیادہ متاثر ہوا ہے،ہمیں جس علاقے سے قدرتی آفت اطلاع ملتی ہے عملے کو الرٹ کردیتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں ایک ہزار سے زائد خاندانوں کو راشن اور پانچ ہزار خاندانوں کو ٹینٹ اور دیگر سامان دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچ کالونی میں ہیلتھ کیمپ بھی لگایا ہے جس میں ایک دن میں سینکڑوں لوگ علاج کے لئے آئے،ہم تمام اداروں کے ساتھ مل کر بلوچستان کے سیلاب ذدگان کی مدد کریں گئے۔ انہوں نے کہاکہ کوئٹہ میں ہسپتال قائم کرنے کامنصوبہ ہے بلوچستان کی پسماندگی دور کرنے کے لئے اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے بلوچستان حکومت کے اقدامات بہتر ہے سیلاب متاثرین کیلئے انٹر نیشنل ڈورنز کو امداد کا اعلان کرنا چاہئے۔ڈاکٹر مشتاق نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ابھی تک انٹرنیشنل ڈونرز سے اپیل ہی نہیں کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے